28 ستمبر ، 2015
کراچی........بنگلادیش کی ویمنز ٹیم آج شام کراچی پہنچے گی، کمشنر کراچی شعیب صدیقی کا کہنا ہے کہ مہمان ٹیم کو مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔
پاکستان بنگلادیش ویمنز کرکٹ سیریز کے انتظامی معاملات دیکھنے کیلئِے کمشنر کراچی کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں ایڈشنل آئی جی سندھ پولیس مشاق مہر،رینجرز،سیول ایوی ایشن، شہری ادارے ، پی سی بی اور کے سی سی اے کے نمائندے بھی موجود تھے، پولیس اور رینجرز کی جانب سے مہمان ٹیم کا سیکورٹی پلان پیش کیا گیا۔
بنگلادیشی ویمنز کرکٹ ٹیم نو روزہ دورے پر آج شام کراچی پہنچے گی، جہاں وہ پاکستان کے خلاف دو ٹی ٹوئینٹی اور دو ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی، کے سی سی اے کے صدر اعجاز فاروقی کا کہنا ہے سیریز کو مثالی بنایا جائے گاتاکہ دوسری ٹیمیں بھی پاکستان کا رخ کریں۔
سیریز کی تیاری کیلئے پاکستان ویمنز ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی میں جاری ہے سیریز کا پہلا ٹی ٹوئینٹی 30ستمبر کو ساوتھ اینڈ کلب میں کھیلا جائے گا۔