28 ستمبر ، 2015
لاس اینجلس… ہالی وڈ ایکٹریس اور سنگر سیلینا گومز نے کہا ہے کہ انہیں ہمیشہ سے جسٹن بیبر کی فنکارانہ صلاحیتوں پر یقین تھا۔
ہالی وڈ گلو کارہ سیلینا گومزنے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگرچہ جسٹن بیبر نے ان سے وفا نہیں کی اور سال 2014ء میں دونوں کی راہیں جدا ہوگئیں لیکن ا س کے باوجود بھی جسٹن ان کیلئے اہم ہیں۔
انہیں خوشی ہے کہ ان کا حال ہی میں ریلیز ہونے والا گانا ” وٹ ڈویو مین“ میوزک چارٹ پر سرفہرست ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں ہمیشہ سے جسٹن بیبر کی صلاحیتوں پر یقین و اعتماد تھا۔ وہ جسٹن کی مزید ترقی اور کامیابی کیلئے دعا گو ہیں۔