پاکستان
20 مئی ، 2012

حکومتی سہارا بننے والے نام نہاد مذہبی رہنماوٴں سے خبردار رہنا ہوگا،سراج الحق

لاہور…جماعت اسلامی کے نائب امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی سے اسلام کی سربلندی کے لئے جو بھی قربانی مانگی جائے، جماعت اسلامی اس کے لئے تیار ہے ۔لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ بعض لوگ نام تو اسلام کا لیتے ہیں لیکن در پردہ وہ ملک میں امریکا کے پٹھو حکمرانوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں اور ہر مشکل گھڑی میں حکومت کو سہارا دینے کے لئے ہر دم تیاراور مستعد رہتے ہیں۔ قوم کو ایسے نام نہاد مذہبی رہنماوٴں سے خبردار رہنا ہوگا۔

مزید خبریں :