21 مئی ، 2012
لاہور ... لاہور میں شاہدرہ کے علاقے گھوڑے شاہسے میں 11سالہ بچی پڑوسی کے گھر سے بازیاب ہو گئی جہاں سے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق شاہدرہ کے رہائشی افضل کی 11 سالہ بچی ہفتے کی صبح 10بجے گھر سے لاپتہ ہوئی گئی تھی۔ محلے داروں نے شک گزرنے پر پڑوسی اکبر کے مکان کی تلاشی لی تو بچی کمرے میں بندھی ہوئی مل گئی، ملزم نے بچی کے ہاتھ پاوٴں باند ھ کر بیڈ کے نیچے چھپا رکھا تھا ،جبکہ ملزم گھروالوں کیساتھ مل کر بچی کو ڈھونڈتا رہا ملزم کا کہنا کہ اسے کچھ نہیں معلوم کہ بچی گھر میں کیسے پہنچی۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔