پاکستان
21 مئی ، 2012

سپریم کورٹ آج بلوچستان بدامنی کیس کی سماعت کرے گی

سپریم کورٹ آج بلوچستان بدامنی کیس کی سماعت کرے گی

کوئٹہ ... چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا سہ رکنی بینچ آج سے کوئٹہ میں بلوچستان میں امن و امان اور لاپتہ افراد کی کیس کی سماعت شروع کرے گا، چیف جسٹس آف پاکستان چار روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں ان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ آج سے سپریم کورٹ کی کوئٹہ رجسٹری میں بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال اور لاپتہ افراد کے مسئلے پر دائر کردہ آئینی پٹیشن کے علاوہ دیگر مقدمات کی بھی سماعت کرے گا۔چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کو پیر کی صبح بلوچستان ہائی کورٹ میں واقع سپریم کورٹ کی کوئٹہ رجسٹری پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔

مزید خبریں :