پاکستان
29 ستمبر ، 2015

سندھ میڈیکل کالج کے صدر کی کرپشن کے کیس میں ضمانت منظور

کراچی........سندھ ہائیکورٹ نے سندھ میڈیکل کالج کے صدر ڈاکٹر شمشیر علی کی کرپشن کے کیس میں ضمانت منظور کرلی۔سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر شمشیر علی کی ضمانت 5 لاکھ روپے میں منظور کرلی۔

ڈاکٹر شمشیر علی پر سندھ میڈیکل کالج کے صدر کی حیثیت سے جعلی داخلوں اور کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔جسٹس محمد فاروق شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے نیب کو ڈاکٹر شمشیر کے خلاف کسی بھی غیر قانونی اقدام سے روک دیا ہے۔

مزید خبریں :