پاکستان
21 مئی ، 2012

الیکشن سے پہلے ضرورپاکستان آوٴں گا،پرویز مشرف

الیکشن سے پہلے ضرورپاکستان آوٴں گا،پرویز مشرف

مانچسٹر ... سابق صدرجنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ وہ الیکشن سے پہلے ضرورپاکستان واپس آئیں گے۔انہوں نے یہ بات مانچسٹر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جس میں 4سوسے زائد افراد نے شرکت کی۔سابق صدر نے کہا کہ انہوں نے پاکستان جانے کا فیصلہ دوستوں کے کہنے پر ملتوی کیا تھا اور تسلیم کیا کہ بعض ساتھی انکے واپس نہ آنے کے باعث مایوس ہو کر دوسری پارٹیوں میں شامل ہو گئے۔جنرل ریٹائرڈپرویزمشرف کا کہنا تھاکہ پاکستان کے حالات کو دیکھتے ہوئے لوگوں کو انکی پارٹی کو ووٹ دینا چاہئے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ بلوچستان اور لیاری کے معاملات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :