12 جنوری ، 2012
لاہور…پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں آج پنجاب بھر میں تدریسی بائیکاٹ کر دیا۔لاہور کے ناصر باغ سے سول سیکرٹریٹ تک احتجاجی ریلی نکالیں گے ،پنجاب بھر کے کالجز کے اساتذہ لاہور پہنچ چکے ہیں اور وہ 11 بجے ناصر باغ سے سول سیکرٹریٹ تک ریلی نکالنے کے بعد احتجاجی دھرنا دیں گے۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ ایک سال سے محکمہ تعلیم کے ساتھ مذاکرات ہو رہے ہیں لیکن کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، ان کا کہنا تھا کہ اگر مذاکرات منظور نہ کیے گئے تو غیر معینہ مدت تک احتجاج کر کے پنجاب بھر میں تدریس کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا۔