انٹرٹینمنٹ
29 ستمبر ، 2015

ہالی وڈ اداکار ہ ہیوجیک مین فلم’’ پین‘‘ کی تشہیر کیلئے ہانگ کانگ پہنچ گئے

ہالی وڈ اداکار ہ ہیوجیک مین فلم’’ پین‘‘ کی تشہیر کیلئے ہانگ کانگ پہنچ گئے

ہانگ کانگ...... ہالی وڈ اداکار ہیو جیک مین اپنی نئی فلم ’’پین‘‘ کی تشہیر کے لئے ہانگ کانگ پہنچ گئے، جہاں چینی مڈ آٹم فیسٹیول میں انہوں نےڈریگن ڈانس کر کے شائقین کو خوب محظوظ کیا۔ بعد میں ہیو جیک مین کو ان کے مداحوں نے گھیر لیا۔

اس سنسنی خیز فلم کی کہانی جادوئی سر زمین پر بسنے والے پیٹر پین نامی ایک ایسے یتیم لڑکے کے گِرد گھوم رہی ہے جو غیر معمولی صلاحیتوں کا مالک ہوتا ہے اور خطرناک بحری قزاقوں کو اپنی طاقت اور بہادری کے ذریعے سبق سکھاتا ہے۔

جادوئی کمالات اور فینٹسی ورلڈ سیریزکی انوکھی سیر و سیاحت پر مبنی یہ کامیڈی ایڈونچر فلم9 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید خبریں :