انٹرٹینمنٹ
29 ستمبر ، 2015

آنجہانی اداکار پال واکر کی بیٹی نے کار کمپنی پر مقدمہ دائر کردیا

آنجہانی اداکار پال واکر کی بیٹی نے کار کمپنی پر مقدمہ دائر کردیا

لاس اینجلس ......امریکی اداکار او ر ’’فاسٹ اینڈ فیوریئس‘‘ سیریز کے ہیرو انجہا نی پال واکر کی بیٹی میڈو رین واکرنے اپنے والد کی حادثہ میں ہونے والی موت کی ذمہ داری کار کمپنی پورش پر عائد کرتے ہوئے کمپنی پر مقدمہ دائر کر دیا ہے ۔

نومبر2013ءمیں پال واکر اپنےایک دوست کے ساتھ ا س وقت ایک حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے جب ان کی کار تیز رفتاری کے باعث ایک پول سے ٹکرا گئی ۔

امریکی میڈیا کے مطابق پال والکر کی بیٹی میڈو نے پورش کمپنی پر حفاظتی اقدامات میں کوتاہی کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ دائر کیا ہے ۔ دوسری جانب پورش نے اب تک کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ہے۔

مزید خبریں :