انٹرٹینمنٹ
29 ستمبر ، 2015

نیویارک میں ہالی وڈ فلم’’دی واک‘‘کا شاندار پریمیئر

نیویارک میں ہالی وڈ فلم’’دی واک‘‘کا شاندار پریمیئر

نیویارک ...... ہالی وڈ کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور نئی ایڈونچر فلم ’’دی واک‘‘کا شاندار پریمئر نیویارک میں ہوا ،جس میں فلم کی کاسٹ نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔

ایکشن‘ تھرل اور ایڈونچر سے بھرپور فلم’’دی واک‘‘ 30 ستمبرکو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

فلم کی کہانی فرانسیسی مہم جو اور خطروں کے کھلاڑی فلپ پیٹٹ کی زندگی پر مبنی ہے جنہوں نے 7 اگست1974 ءکوامریکہ میں ورلڈ ٹریڈ سینٹر کا درمیانی فاصلہ ایک تنی ہوئی رسی پر چل کر طے کیا تھا۔

’’دی واک‘‘ کا ٹریلر پہلے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچارہاہے۔ فلم میں فلپ پیٹٹ کا مشکل کردار اداکار جوزف گارڈن لیوٹ نبھارہے ہیں۔

مزید خبریں :