پاکستان
30 ستمبر ، 2015

خیبر پختونخوا پولیس مالی بحران،خصوصی تربیتی اسکول بند ہونے کا خدشہ

خیبر پختونخوا پولیس مالی بحران،خصوصی تربیتی اسکول بند ہونے کا خدشہ

پشاور ......خیبرپختونخوا پولیس مالی بحران کا شکار ہوگئی، اس بات کا انکشاف صوبائی پولیس سربراہ ناصر خان درانی کی جانب سے صوبائی حکومت کو لکھے گئے خط میں ہوا ہے۔

مراسلے میں آئی جی کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال ٹریننگ کے لیے2 کروڑ70 لاکھ روپے مختص کئے گئے تھےجبکہ رواں سال صرف34 لاکھ دیئے گئے، فنڈز کی کمی کے باعث اسپیشل فورس اور ٹریننگ اسکول کے اساتذہ کی تنخواہیں کھٹائی میں پڑ گئیں، جس کے باعث خصوصی تربیتی اسکول بند ہونے کا خدشہ ہے۔

صوبے میں دہشتگردوں سے نبرد آزما انسداد دہشتگردی فورس کے سیکرٹ فنڈز کو 60لاکھ سالانہ سے کم کرکے 78ہزار کردیاگیا ہے،جس کے باعث فورس کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے۔

پولیس سربراہ نے حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ قلیل فنڈز اوربعض حکومتی محکموں کاعدم تعاون پولیس کے اصلاحاتی عمل میں رکاؤٹ بن سکتا ہے۔

مزید خبریں :