پاکستان
30 ستمبر ، 2015

سندھ ہائیکورٹ نے ملیر ، کورنگی کی حلقہ بندیوں کو درست قرار دیدیا

سندھ ہائیکورٹ نے ملیر ، کورنگی کی حلقہ بندیوں کو درست قرار دیدیا

کراچی ......سندھ ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات کے لیے کراچی کے علاقے ملیر اور کورنگی میں کرائی گئی حلقہ بندیوں کو درست قرار دیدیاہے۔

درخواست کی سماعت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے کی۔ عدالت نے ایم کیو ایم کی جانب سے دائر درخواست نمٹاتے ہوئے ملیر اور کورنگی کی حلقہ بندیوں کو درست قرار دے دیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ بلدیاتی انتخابات انہی حلقہ بندیوں پر کرائے جائیں اگر کسی کو اعتراض ہے تو اسکو چیلنج کیا جاسکتا ہے۔

مزید خبریں :