پاکستان
30 ستمبر ، 2015

عمران خان این اے 122 کی انتخابی مہم کے سلسلے میں لاہور پہنچ گئے

عمران خان این اے 122 کی انتخابی مہم کے سلسلے میں لاہور پہنچ گئے

لاہور ......چیئرمین تحریک انصاف عمران خان قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 کی انتخابی مہم کے سلسلے میں لاہور پہنچ گئے ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ لاہور کے لوگوں کو جگانے آیا ہوں ۔

این اے 122 سےالیکشن ہم جیتیں گےلاہور ائر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا کام غلطیوں کی نشاندہی کرنا ہے، میرا سوال ہے کہ جب 53ہزارغلطیاں ہوئیں توکیا کوئی پکڑا گیا ؟کوئی اس لیےنہیں پکڑاگیاکہ سب نےمل کردھاندلی کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر اسی طرح الیکشن ہوں گے تو دو نمبر لوگ اسمبلیوں میں جائیں گے جو پیسہ لگا کر آتے ہیں اور پیسہ کماتے ہیں اس بارایک ایک پولنگ اسٹیشن پرہمارے لوگ کھڑےہوں گے ۔

این اے 122 میں ضمنی الیکشن کے موقع پر فوج اوررینجرز کی تعیناتی پر چیف الیکشن کمشنرکاشکریہ اداکرتے ہیں۔

مزید خبریں :