پاکستان
30 ستمبر ، 2015

سندھ بکتر بند گاڑیاں خریداری کیس:کرپشن برداشت نہیں،جسٹس ثاقب نثار

سندھ بکتر بند گاڑیاں خریداری کیس:کرپشن برداشت نہیں،جسٹس ثاقب نثار

اسلام آباد ..... سند ھ حکومت کی طرف سے بکتر بند گاڑیوں کی خریدار ی سے متعلق کیس کی سماعت کےدوران جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دئیے کہ واشگاف الفاظ میں کہہ رہے ہیں کرپشن کسی سطح پر برداشت نہیں کرینگے، عدالت غیرضروری درخواستیں نمٹا رہی ہے ، کرپشن کےکیسز ترجیحی بنیادوں پرسنیں گے ۔

جسٹس ثاقب نثار پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے حکومت سندھ کی طرف سے بکتر بند گاڑیوں کی خریدار ی سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔

درخواست گزارمحمود اسد نقوی نے کہاکہسپریم کورٹ سربیا سے مہنگی بکتر بند گاڑیوں کا معاہدہ پہلے ہی منسوخ کراچکی ، اس کےبعد سندھ حکومت نے31 دسمبر 2014ء کو مقامی کمپنی سے 35 بکتر بند اور 100 پولیس موبائل خریدنے کا غیرقانونی معاہد ہ کیا، جس کےباعث ایک بکتربند گاڑی پر45 لاکھ روپے خرچ آیا۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ قاضی شہریار نے کہاکہ عدالت میں کیس آنے کے بعد سربیا سے معاہدہ منسوخ کردیا گیا تھا ۔جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دئیے کہ اگر حکومت سندھ نے معاہدے میں پیپرا رولز کو مد نظر نہیں رکھاتھا تو عدالت دیکھ لے گی ۔

عدالت نےمعاہدے پر حکومت سندھ سےجواب طلب کرتےہوئےکہاکہ اسے انسانی حقوق کےمقدمے کےطورپرسناجائےگا، اس کےبعد کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی۔

مزید خبریں :