انٹرٹینمنٹ
30 ستمبر ، 2015

وومن آف دی ایئر کا ایوارڈ دپیکا پڈوکون کے نام

 وومن آف دی ایئر کا ایوارڈ دپیکا پڈوکون کے نام

کولکتہ ...... بالی وڈ میں اپنی اداکاری سے تہلکہ مچانے والی خوبرو اداکارہ دپیکا پڈوکون نے جی کیو ایوارڈز میں وومن آف دی ائیر کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔ دپیکا نے رواں سال یہ دوسرا بڑا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

اپنی پہلی ہی فلم سے بالی وڈ انڈسٹری میں تہلکہ خیز انٹری دینے والی اداکارہ دپیکا پڈوکون آج کل اپنے کیریئر کے عروج پر ہیں اور ایک کے بعد ایک ایوارڈ اپنے نام کر رہی ہیں۔

دپیکا پڈوکون وومن آف دی ائیرکااعزاز رواں سال جون میں ہونے والے آئیفا ایوارڈز میں بھی حاصل کر چکی ہیں۔ بالی وڈ کی بولڈ بیوٹی کے کیرئیر میں ایک سے بڑھ ایک کامیاب فلم ہے۔’’ یہ جوانی ہے دیوانی‘‘، ’’چنائی ایکسپریس‘‘،’’ ہیپی نیو ائیر‘‘ اور’’ پیکو ‘‘میں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے۔

مزید خبریں :