پاکستان
27 جنوری ، 2012

رواں سال انتخابات کا ہے، کسی بھی وقت اعلان ہوسکتا ہے، نوید قمر

رواں سال انتخابات کا ہے، کسی بھی وقت اعلان ہوسکتا ہے، نوید قمر

اسلام آباد … وفاقی وزیر پانی و بجلی سید نوید قمر نے کہاہے کہ یہ سال انتخابات کا ہے اور کسی بھی مناسب وقت پر الیکشن کا اعلان ہوسکتا ہے۔ پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر جیو نیوز سے بات چیت میں سید نوید قمر کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جما عتوں کے ساتھ قبل از وقت انتخابات کیلئے اتفاق رائے حاصل کیا جائے گا، جس کے بعد انتخابات کا اعلان کردیا جائے گا۔

مزید خبریں :