انٹرٹینمنٹ
01 اکتوبر ، 2015

لکس اسٹائل ایوارڈز تقریب میںفیشن اورشوبز کے ستاروں کی کہکشاں

لکس اسٹائل ایوارڈز تقریب میںفیشن اورشوبز کے ستاروں کی کہکشاں

کراچی ......لکس اسٹائل ایوارڈز کی رنگا رنگ تقریب میں ریڈ کارپٹ پر فیشن اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے چمکتے ستاروں کی کہکشاں زمین پر اتر آئی۔

لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب کراچی کے ایکسپو سنٹر میں سجائی گئی۔ ریڈ کارپٹ پر فیشن اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے ستارے جگمگائے۔

فلمی اداکار، ماڈلز ، ڈیزائنرز، میک اپ آرٹسٹ اور ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکاروں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔ جنہوں نے لکس کی جانب سے بیوٹی اور ٹیلنٹ کو خراج تحسین پیش کرنے کی کاوشوں کو سراہا ۔

فلمی اداکاروں نے کراچی میں امن کے قیام پر بھی اطمینان کا اظہار کیا جس کے باعث کراچی میں اہم ثقافتی سرگرمیوں کا اہتمام ممکن ہو سکا ۔

مزید خبریں :