01 اکتوبر ، 2015
ممبئی ...... بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارسلمان خان نے کہا ہے کہ ان کی نئی فلم ’’سلطان‘‘ کیلئے ٹریننگ شروع ہو گئی ہے۔ اس فلم میں وہ دُگنے سائز میں نظر آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اس فلم میں ریسلر کا کردار ادا کریں گے اور اس کیلئے انہوں نے سخت محنت شروع کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کردارکے لئے انہیں اپنی جسامت میں اضافہ کرنا اور موٹا ہونا ہے۔
سلمان نے کہا کہ فلم میں کسی بھی کردار کو ادا کرنے کیلئے وہ سخت محنت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مداح یقیناً اس فلم کو پسند کریں گے اور اس سے لطف اندوز ہوں گے۔ فلم ’’سلطان ‘‘آئندہ سال نمائش کے لئے پیش ہو گی۔