انٹرٹینمنٹ
01 اکتوبر ، 2015

قائد اعظم کی بیٹی کا کردار ادا کرنے پر فخر ہے ‘ ونیزہ احمد

قائد اعظم کی بیٹی کا کردار ادا کرنے پر فخر ہے ‘ ونیزہ احمد

لاہور ...... اداکارہ و ماڈل ونیزہ احمد نے کہا ہے کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی زندگی پر بننے والی فلم ’’ جناح ‘‘ میں ان کی بیٹی کا کردار ادا کیا اور یہ میری پہلی اور آخری تاریخی فلم تھی ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کالج ہی کے زمانے سے ماڈلنگ شروع کر دی تھی اور 20سال کے عرصے کے دوران ماڈلنگ کے ساتھ چند ایک ٹی وی ڈرامہ سیریلز میں اداکاری بھی کی ۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں ڈاکٹر بننا چاہتی تھی مگر حادثاتی طور پر شوبز کی دنیا میں آگئی ۔ میں اداکاری زیادہ دیر تک نہیں کر سکی کیونکہ میں ماڈلنگ کے ساتھ ایک نوکری بھی کرتی تھی جس کی وجہ سے اداکاری کے لئے مسلسل وقت نہیں نکال سکتی تھی ۔

انہوں نے کہا کہ آج کل میری زیادہ توجہ ڈریس ڈیزائننگ کی جانب مرکوز ہے ۔ میں اپنی کامیابیوں کا کریڈٹ اپنے شوہر کو دیتی ہوں جنہوں نے قدم قدم پر میرا ساتھ دیا ۔

ایک سوال کے جواب میں ونیزہ احمد نے کہا کہ مجھے سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں ۔ عمران خان کے حوالے سے کیے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاست دان نہیں ، ہمیں سیاستدانوں کی نہیں بلکہ ایک اچھے لیڈر کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :