انٹرٹینمنٹ
02 اکتوبر ، 2015

فٹ بال کلب بارسلونا پر بننے والی دستاویزی فلم نمائش کیلئے تیار

 فٹ بال کلب بارسلونا پر بننے والی دستاویزی فلم نمائش کیلئے تیار

بارسلونا ......اسپین کے مشہور فٹ بال کلب بارسلونا پر بننے والی دستاویزی فلم نمائش کے لئے تیار ہے ۔ 2 گھنٹے پر محیط بارکا ڈریمز نامی فلم میں کلب کی 115 سالہ تاریخ کو سمونے کی کوشش کی گئی ہے۔

سن 2010 میں بارسلونا گزشتہ دو دہائیوں کی بہترین فٹ بال ٹیم قرار پائی تھی اور یہی موقع تھا جب اس دستاویزی فلم کو بنانے کا خیال پیدا ہو ا ۔

ذاوی،آندرے اینیستا، لینوئل میسی اور جیراڈ جیسے صف اول کے کھلاڑی رکھنے والا کلب اس وقت بھی دنیا کی بہترین ٹیم کا حامل ہے۔

فلم کے ایک پروڈیوسر جارج لورینزو معروف موٹو جی پی ڈرائیور ہیںاور کلب بارسلونا سے بے حد متاثر ہے۔یہ فلم 9 اکتوبر کو اسپین میں ریلیز کی جائے گی۔

مزید خبریں :