پاکستان
03 اکتوبر ، 2015

میانوالی میں پولیس کا سرچ آپریشن ، 27 مشتبہ افراد گرفتار

میانوالی میں پولیس کا سرچ آپریشن ، 27 مشتبہ افراد گرفتار

میانوالی.......میانوالی میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے 27 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا،آپریشن میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ڈی پی او سرفراز کےمطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت محلہ یارو خیل میں سرچ آپریشن کیا گیا۔

آپریشن کے دوران 27 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا،جبکہ کارروائی میں 13بندوقیں،دو ریپیٹر رائفل، ایک 223رائفل،44 بور رائفل اور ایک پستول سمیت ہزاروں کارتوس برآمد کرلیے گئے،حراست میں لیے گئے ملزمان کو تفتتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

مزید خبریں :