پاکستان
04 اکتوبر ، 2015

سانحہ منیٰ:فیصل آبادکی رہائشی نسیم اختر کی شہادت کی تصدیق

 سانحہ منیٰ:فیصل آبادکی رہائشی نسیم اختر کی شہادت کی تصدیق

فیصل آباد......سانحہ منیٰ سعودی عرب کے بعد سے لاپتہ ہونےو الی فیصل آبادکی رہائشی نسیم اختر کی شہادت کی تصدیق ہو گئی، سعودی عرب میں تدفین کر دی گئی۔

فیصل آباد کے علاقہ جڑانوالہ کی رہائشی 65 سالہ نسیم اختر لاہور کے ایک گروپ کےساتھ فریضہ حج کیلئے گئیں تھیں اور سانحہ منی کے بعد سے لاپتہ ہو گئیں۔

گذشتہ رات ان کے سعودی عرب میں مقیم بیٹے یاسین نے اپنے گھر والوں کو اطلاع دی کہ ان کی والدہ نسیم بی بی کی شہادت کی تصدیق ہو گئی ہے جنہیں مکہ مکرمہ کے ایک قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :