پاکستان
04 اکتوبر ، 2015

پشاور : نہر سے خاتون کی بوری بند لاش برآمد

پشاور :   نہر سے خاتون کی بوری بند لاش برآمد

پشاور ......پشاور کے نواحی علاقہ سردار گڑھی میں ایک نہر سے خاتون کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے۔ مقتولہ کے جسم تیزاب سے جھلسا ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق سردار گڑھی کے علاقہ میں نہر سے بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے۔ لاش ایک خاتون کی ہے ، جس کی عمر 30 سے 35 سال کے درمیان ہے۔ خاتون کا جسم تیزاب سے جھلسا ہوا ہے۔ اور تشدد کے نشانات واضح ہیں۔

پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کےلئے منتقل کردی ہے۔ مقتولہ کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

مزید خبریں :