دنیا
21 مئی ، 2012

یمن میں خود کش حملہ، ہلاکتوں کی تعداد96ہو گئی

یمن میں خود کش حملہ، ہلاکتوں کی تعداد96ہو گئی

صنعا… یمن کے دارالحکومت صنعا میں خود کش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد96ہو گئی جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہیں اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ملٹری حکام کے مطابق دارالحکومت میں ملٹری یونیفارم میں ملبوس خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑایا جس کے نتیجے میں 50فوجی موقع پر ہلاک ہوگئے اور متعدد شدید زخمی ہوئے ۔ ھماکا ملٹری پریڈ کی ریہرسل کے دوران کیا گیا۔بعد ازاں متعدد افراد زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسے جس کے نتیجے میں اب تک96ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

مزید خبریں :