کھیل
05 اکتوبر ، 2015

مصباح ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو تو کپتان اظہر علی کو بنایا جائے،شاہد آفریدی

 مصباح ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو تو کپتان اظہر علی کو بنایا جائے،شاہد آفریدی

کراچی........پاکستان ٹی ٹوئنٹی کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سےقبل پاکستان کے پاس ٹی ٹوئنٹی میچز کے کافی اسائنمنٹس ہیں۔ٹیم کو پرفارمنس بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔مصباح اگر ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں تو ٹیسٹ ٹیم کے لئے اظہر علی سے بہتر کوئی آپشن نہیں۔

شاہد آفریدی نے کراچی میں کافی مصروف دن گزار رہے ہیں۔پہلے وہ پہنچے کشمیر روڈ پر قائم ایک سرکاری اسکول میں جہاں انہوں نے باسکٹ بال کورٹ کا افتتاح کیا۔میڈیا سے گفتگو میں آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان زمبابوے کے خلاف سیریز جیتنے میں کامیاب ہو جائے گا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ مصباح کے بعد اظہر علی کو ہی ٹیسٹ کا بھی کپتان ہونا چاہیئے،ویسے ٹیم کو مصباح کی ضرورت ہے۔اسکول سے شاہد آفریدی نے ساوتھ اینڈ کلب کا رخ کیا،جہاں بنگلا دیش اور پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیموں سے ملاقات کی۔کھلاڑیوں نے شاہد آفریدی کے ساتھ خوب سیلفی بھی بنائیں۔

اس موقع شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ جلد ہی بنگلہ دیش مینز ٹیم بھی پاکستان آئے گی ۔ٹی ٹوئنٹی کپتان نےتجویز دی کی کرکٹ کی بہتری کے لئے آسٹریلیا ، بھارت ، سری لنکا اور پاکستان کے بورڈز کو آگے آنا چاہیے۔

مزید خبریں :