21 مئی ، 2012
کراچی…کراچی میں اے اور او لیول کی چھٹیاں جون اور جولائی میں ہی ہوں گی اس بات کا فیصلہ کراچی میں ہونے والے ایک نجی کیمبرج اسکول میں منعقد کئے گئے اجلاس میں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق تین گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس میں طے کیا گیا کہ تمام کیمبرج اسکول حکومتی اعلان کے تحت جولائی اور اگست میں چھٹیاں نہیں کر سکتے جس کی وجہ پورے سال کا شیڈول متاثر ہونے کا خدشہ ہے اور سالانہ امتحانات بھی متاثر ہو سکتے ہیں جس کے بعد طے کیا گیا کہ کراچی کے تمام کیمبرج اسکول موسم گرما کی چھٹیاں جون اور جولائی میں ہی کریں گے۔