21 مئی ، 2012
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں دو خواتین سمیت چھ افراد ہلاک باپ بیٹے سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کورنگی نمبر چار کے علاقے میں غوث پاک روڈ پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شبانہ ظفر نامی خاتون ہلاک ہوگئی۔ ناظم آباد کے علاقے پاپوش نگر میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے فرید شاہ اور رضویہ میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ رضا محمد ہلاک ہوگیا۔ کھارادر کے علاقے میں کے ای ایس سی آفس کے قریب سے ایک شخص کی بوری میں بند ہاتھ پاوٴں بندھی تشدد زدہ لاش ملی۔ جسے گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔ پی آئی بی کالونی میں کار پر فائرنگ سے کائنات نامی خاتون ہلاک ہوگئی، اورنگی ٹاوٴن کے علاقے ضیاء کالونی سے 53 سالہ شفیع اللہ کی لاش ملی، جسے گولیاں مارکر ہلاک کیا گیا۔ ابوالحسن اصفہانی روڈ پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے دو 60 سالہ الیاس اور اس کا18سالہ بیٹا زین زخمی ہوگئے۔ بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 50 سالہ ضیاء الدین زخمی ہوگیا۔ اورنگی ٹاوٴن کے پاکستان بازار میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔