دنیا
06 اکتوبر ، 2015

فیس بک ڈیٹا: عدالتی فیصلہ امریکی جاسوسی کوششوں کے لیے دھچکا

فیس بک ڈیٹا: عدالتی فیصلہ امریکی جاسوسی کوششوں کے لیے دھچکا

برسلز.......یورپی یونین کی اعلی ترین عدالت نے آسٹریا کے اس طالب علم کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے، جس نے دعوی کر رکھا تھا کہ امریکا اور یورپی یونین کے مابین آن لائن ڈیٹا کے تبادلے کا معاہدہ صارفین کے مفادات کے منافی ہے۔

جرمن میڈیا کے مطابق منگل چھ اکتوبر کو سنایا جانے والا یہ عدالتی فیصلہ یورپ میں کاروبار کرنے والی سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس اور انٹرنیٹ کمپنیوں کی کارکردگی پر دور رس نتائج مرتب کر سکتا ہے۔

دو سال پہلے قانون کی تعلیم حاصل کرنے والے ایک طالب علم میکس شریمز اس وقت یہ کیس عدالت میں لے کر گئے تھے، جب امریکا کی نیشنل سکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) کے سابق ملازم ایڈورڈ سنوڈن نے یہ انکشاف کیا تھا کہ امریکا یورپ میں جاسوسی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس طالب علم کا کہنا تھا کہ اگر یورپی یونین کے شہریوں سے متعلق ڈیٹا امریکا میں جمع کیا جائے گا تو یہ محفوظ نہیں ہوگا۔

مزید خبریں :