پاکستان
06 اکتوبر ، 2015

لاہوریے 11 اکتوبر کو دھاندلی کی سیاست کو دفن کر دیں گے، حمزہ

لاہوریے 11 اکتوبر کو دھاندلی کی سیاست کو دفن کر دیں گے، حمزہ

لاہور.......مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ لاہور کے عوام 11 اکتوبر کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کی سیاست کو ہمیشہ کے لیےدفن کردیں گے۔

لاہور میں این اے 122 کی انتخابی مہم کا بازار گرم، مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز بھی سرگرم، اچھرہ پہنچے اور پی پی 148 میں لیگی خواتین کے کنونشن میں شرکت کی۔

انہوں نے ایک مرتبہ پھر عمران خان کو نشانے پہ رکھا اور کہا کہ ان کا امیدوار قبضہ گروپ سے تعلق رکھتا ہے، جوڈیشل کمیشن عمران خان کے الزامات مسترد کر چکا اور 11 اکتوبر کو ڈبے کھلیں گے تو ان کے الزامات دھرے رہ جائیں گے، لاہور میں میٹرو ٹرین چلی تو ہو جائے گی بلے بلے۔

جمعیت علمائے پاکستان نورانی گروپ کے رہنما شاہ اویس نورانی نے بھی حمزہ شہباز سے ملاقات کی، انہوں نے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی کھل کے حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر حمزہ شہباز نے کہا کہ کراچی کی رونقیں لوٹ آئی ہیں، دہشت گردی ختم ہونے لگی، حکومت نے اقتصادی راہ داری کو متنازع نہیں بننے دیا۔

مزید خبریں :