06 اکتوبر ، 2015
اسلام آباد...... نون لیگ کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ ایان علی پکڑی گئی، کسی نے پوچھا کہ وہ کس کا پیسہ لے کر جارہی تھی؟اگر کسی نے ایل این جی یا نندی پورمیں کرپشن کی تو اس پر لعنت ہو۔
سینیٹ کے اجلاس سے خطاب میں سینیٹر مشاہداللہ نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے پانچ سال بے نظیر قتل کیس کی تحقیقات نہیں کرائی کیونکہ وہ خود ملوث تھی ،مسلم لیگ ن نندی پور میں ملوث نہیں اس لیے انکوائری کرا رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ کیا زرداری صاحب سے کسی نے پوچھا کہ اتنا پیسہ کدھر سے لائے؟کسی نے سوال کیاکہ کن لوگوں کی وجہ سے سیاست ، سیاستدان اور جمہوریت بدنام ہوئی؟ سندھ میں چیف سیکریٹری سمیت 60سے 70عہدیدار عبوری ضمانت پر ہیں۔