06 اکتوبر ، 2015
اٹک.......اٹک میں پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 16میں سابق وزیر داخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ شہید کے بیٹے جہانگیر خانزادہ نے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کرلی۔
اٹک کے حلقہ پی پی 16کے تمام ایک سوسینتیس پولنگ اسٹیشنوں کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آگیا ہے۔مسلم لیگ ن کے امیدوار جہانگیر خانزادہ نے چوالیس ہزاردوسوچھیاسی ووٹ اور آزاد امیدوار ڈاکٹر نعیم اعوان نے چارہزارتین سواکہتر ووٹ حاصل کیے ۔ جہانگیر خانزادہ نے 2013 کے انتخابات میں اپنے والد کے حاصل کردہ ووٹوں سے زیادہ ووٹ لیے ہیں ۔