06 اکتوبر ، 2015
کراچی....... محکمہ انسداد دہشت گردی کے ہاتھوں گرفتار دہشت گرد سعیداللہ نے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور کو حملے سے پہلے نشے کے انجکشن لگائے جاتے ہیں، حملے سے ڈیڑھ گھنٹا پہلے ایسا انجکشن لگنے کے چند منٹ بعد سوچنے سمجھنے کی صلاحیت ختم ہوجاتی ہے۔ ملزم کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیمیں نشہ آور انجکشن افغانستان سے منگواتی ہیں۔