پاکستان
21 مئی ، 2012

یاسین آزادکی نائن زیرو آمد ، بلوچستان کانفرنس کا دعوت نامہ پیش کیا

 یاسین آزادکی نائن زیرو آمد ، بلوچستان کانفرنس کا دعوت نامہ پیش کیا

کراچی… سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر یاسین آزاد نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کا دورہ کیا اور اراکین رابطہ کمیٹی سے ملاقات میں بلوچستان سے متعلق کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر یاسین آزاد نے اراکین رابطہ کمیٹی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 26 مئی کو بلوچستان سے متعلق کانفرنس میں ایم کیو ایم کو دعوت دینے آیا ہوں اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے بلوچستان کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی شاہد لطیف کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے متعلق ایم کیو ایم کا موقف واضح ہے اور آئندہ چند روز میں کانفرنس میں شرکت کرنے سے متعلق جواب سے آگاہ کریں گے۔ ملاقات میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین سیف یار خان، شاہد لطیف، شعیب بخاری اور متحدہ لائزفورم کے ممبران شریک تھے۔

مزید خبریں :