پاکستان
08 اکتوبر ، 2015

بہاول پور : اوچ شریف میں مبینہ پولیس مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک

بہاول پور : اوچ شریف میں مبینہ پولیس مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک

بہاول پور.......بہاول پور کی تحصیل اوچ شریف میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔پولیس کے مطابق دو مسلح ڈاکو مبینہ طور پر گھر میں ڈکیتی کے بعد فرار ہورہے تھے۔اس دوران تھانا دھور کوٹ کےعلاقے میں ڈاکو ؤں اور پولیس کے درمیان مبینہ طور پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔جس کے نتیجے میں دو نوں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس کادعوی ٰ ہے کہ مارے جانےوالے دونوں ڈاکو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ڈاکوؤں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

مزید خبریں :