پاکستان
21 مئی ، 2012

گلگت:سیاحوں کاا سکردو آزاد کشمیر اور کارگل روڈ فوری کھولنے کا مطالبہ

گلگت… سیاحت سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں امن امان کی خراب صورت حال اور غیر محفوظ زمینی راستوں کے باعث سیاحت کے شعبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ،حکومت فوری صورتحال کا نوٹس لے۔اسکردو میں کھور پا کیر کے نمائندوں اور ساؤتھ کورین کوہ پیماوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں امن امان کی غیر یقینی صورت حال اور چلاس واقعے کے بعد بڑی تعداد میں کوہ پیماوں نے اپنے پروگرامز منسوخ کر دئے ہیں انھوں نے حکومت سے ا سکردو ائیر پورٹ کو آل ویدر بنانے کے حکومتی اعلان پر فوری عمل درآمد کرانے اورا سکردو آزاد کشمیر اور کارگل روڈ فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کیا۔

مزید خبریں :