21 مئی ، 2012
پشاور…پشاور میں متعین امریکی قونصل جنرل میری رچرڈز نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات دوستانہ ہیں۔ تاہم اس میں اتار چڑھاو آتا رہتا ہے۔ پشاور میں امریکی قونصل جنرل میری رچرڈز نے انگلش لینگویج ا سکالر شپ پروگرام مکمل کرنے والی 125 قبائلی طالبات میں اسناد تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ اس مقصد کے لیے ملک پسماندہ علاقوں میں تعلیمی ڈھانچے کی تعمیر اور مستحق طلبا اور طالبات کے لیے مختلف اسکالر شپ پروگرام بھی چلائے جا رہے ہیں۔ میری رچرڈز نے مزید کہا کہ صرف خیبر پختون خوا میں پانچ انگلش لینگویج اسکالرشپ پروگرام شروع کیے گئے ہیں۔ جن سے پانچ سو طلبہ مستفید ہو رہے ہیں۔ بعد میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی قونصل جنرل میری رچرڈز نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات کی بہتری کے لیے دونوں ممالک کے عوام کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔