دنیا
09 اکتوبر ، 2015

دنیا بھر میں آج ’ڈاک کا دن‘ منایا جارہا ہے

دنیا بھر میں آج ’ڈاک کا دن‘ منایا جارہا ہے

نیویارک ......دنیا بھرمیں آج ’ڈاک کا عالمی دن‘ منایا جارہا ہے، جس کا مقصد ڈاک کے نظام کو بہتر بنانا، محکمہ ڈاک کی اہمیت اور اسکی کارکردگی کو اجاگر کرنا ہے۔

ڈاک کا نظام دنیا بھر کی معاشی ترقی و اقتصادی سرگرمیوں میں اضافے اور لوگوں کے درمیان خطوط کے ذریعے رابطے کیلئے موثر کردار ادا کر رتا رہا ہے، جس کی افادیت کو برقرار رکھنے کیلئے دنیا میں پہلا ڈاک کا عالمی دن 9 اکتو بر 1980 کو منایا گیا ۔

خط جسے آدھی ملاقات کہا جاتا ہے کسی دور میں پیغام رسانی کا اہم ترین ذریعہ تھالیکن دنیا جیسے جیسے ترقی کے زینے طے کرتی گئی فاصلے سمٹتے چلے گئے، خط کی جگہ پہلے تار نے لی پھر ٹیلی گرام اور فیکس کا دور دورہ ہوا لیکن موبائل فون کی آمد کے بعد ڈاک کا نظام بھی اپنی افادیت کھوبیٹھا اور رہی سہی کسر انٹرنیٹ نے پوری کردی۔

یونیورسل پوسٹل یو نین ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھرمیں ڈاک کے ذریعے بھیجے جانے والے کل خطوط کی تعداد کا 5 سے 11 فیصد حصہ عام لوگوں کی جانب سے کیا جاتا ہے جبکہ 80 فیصد ڈاک حکومتی عہدیداروں کی جانب سے بھیجے گئے خطوط اور کاغذات پر مشتمل ہوتی ہے۔

مزید خبریں :