دنیا
09 اکتوبر ، 2015

ترکی کا تحفظ،نیٹواپنی فوج بھیجنے کو تیار ہے ،جینز سٹولٹن برگ

ترکی کا تحفظ،نیٹواپنی فوج بھیجنے کو تیار ہے ،جینز سٹولٹن برگ

برسلز ....... نیٹو ترکی کے تحفظ کے لئے وہاں اپنی فوج بھیجنے کے لئے تیار ہے ۔یہ اعلان نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز سٹولٹن برگ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ روس شام میں فوجی کارروائیوں کے دوران اپنے جدید ترین ہتھیاروں کے تجربات کررہا ہے۔ نیٹو کے ہیڈ کوارٹر برسلز میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے خبردار کیا کہ شام میں روسی فوجی کارروائیوں کے نتیجہ میں دیگرکئی علاقوں میں نئے تنازعات، عدم استحکام اورغیریقینی کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیٹو ترکی سمیت اپنے کسی بھی اتحادی ممالک میںان کے تحفظ کے لئے وہاں اپنی فوج بھیجنے کے لئے تیار ہے ،نیٹو ترکی کو خطرہ لاحق ہونے کی صورت اس کا بھر پور دفاع کرے گا۔ دفاعی اتحاد کے رکن ممالک نے شام میں روسی فوجی کارروائیوں کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی صورتحال پرمشاورت کی ہے اور اسے خطرناک قرار دیا ہے۔

نیٹو کے رکن ممالک نے روسی طیاروں کی طرف سے ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے پس منظر میں اپنے رکن ممالک کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے روسی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ شامی صدربشارالاسد کی حمایت بند کرے، روسی طیاروں کی طرف سے ترک فضائی حدود کی خلاف ورزی کو ناقابل قبول قراردیا۔

مزید خبریں :