دنیا
09 اکتوبر ، 2015

امن کا نوبیل انعام تیونس کے چارفریقی ثالثی گروپ نے جیت لیا

امن کا نوبیل انعام تیونس کے چارفریقی ثالثی گروپ نے جیت لیا

اوسلو........ امن کا نوبیل انعام ملک میں جمہوریت کی جانب منتقلی میں خدمات کے صلے میں تیونس کی ایک تنظیم ’تیونیشن ڈائیلاگ کوارٹٹ‘ کو دیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انعام کا اعلان کرتے ہوئے نوبیل کمیٹی کی سربراہ کیسی کلمین نے کہا کہ اس تنظیم نے 2011 کے انقلاب کے بعد ’ملک میں کثیرجہتی جمہوریت کی تعمیر کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کیا ہے۔

اس برس امن کے نوبیل انعام کے لیے 273 امیدواروں کے نام زیرِ غور تھے جن میں پوپ فرانسس اور جرمن چانسلر انجیلا مارکل شامل تھے۔

تیونیشن کوارٹٹ چار تنظیموں پر مشتمل ہے جن میں تیونیشن جنرل لیبر یونین، تیونیشن کنفیڈریشن آف انڈسٹری ٹریڈ اینڈ ہینڈی کرافٹس، تیونیشن ہیومن رائٹس لیگ اور تیونیشن آرڈر آف لائرز شامل ہیں۔

نوبیل کمیٹی کی سربراہ نے کہا کہ تیونیس میں ’2013 میں جمہوریت کا عمل سیاسی قتل و غارت اور بڑے پیمانے پر پھیلے سماجی انتشار کی وجہ سے خطرے میں تھا۔ لیکن کوارٹٹ نے ملک کو خانہ جنگی کے دہانے سے نکال کر پرامن سیاسی عمل کی جانب گامزن کر دیا۔

مزید خبریں :