دنیا
09 اکتوبر ، 2015

روسی فضائیہ نے داعش کی پناہ گاہوں اور خفیہ اڈے کو تباہ کر دیا

روسی فضائیہ نے داعش کی پناہ گاہوں اور خفیہ اڈے کو تباہ کر دیا

ماسکو ....... روس کی فضائیہ نے شام میں داعش کی زیر زمین پناہ گاہوں اور جنگل میں ایک خفیہ اڈے کو تباہ کر دیا ۔اس بارے میں روس کی وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل ایگور کوناشینکوف نے ایک بریفنگ میں کہا کہ شام میںزیر زمین پناہ گاہیں صوبہ لاذقیہ کے شمال مغربی علاقے میں سلمیٰ بستی کے قریب واقع تھیں۔

اڈوں کی تباہی کے لئے ایسے بم استعمال کئے گئے جو کنکریٹ کی دیواروں کو تباہ کرنے کے قابل ہیں جبکہ جنگل میں واقع خفیہ اڈے کو ایس یو 25 جنگی طیاروں نے نشانہ بنایا۔

ترجمان نے مغرب کے روسی فضائیہ کے آپریشن کے غیرموثرہو نے کے دعوی کو بے بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی زیر قیادت اتحاد ایک سال سے شام میں سرگرم عمل ہونے کے باوجود کوئی بڑی کامیابی حاصل نہیں کر سکا۔

مزید خبریں :