پاکستان
12 اکتوبر ، 2015

شعبہ ویژوول اسٹیڈیز جامعہ کراچی میں داخلے شروع

شعبہ ویژوول اسٹیڈیز جامعہ کراچی میں داخلے شروع

کراچی.......شعبہ ویژول اسٹیڈیز میں بیچلرز آف ڈیزائننگ، فائن آرٹس اور آرکیٹیکچرز میں داخلے آج سے شروع ہوگئے۔ جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے مطابق داخلہ فارم مع پروسپیکٹس ایک ہزار روپے ادائیگی پر حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 اکتوبرہے۔ گزشتہ 5برسوں کے دوران انٹر یا مساوی امتحان میں کم ازکم 45 فیصد مارکس حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات داخلہ فارم جمع کرانے کے اہل ہیں۔

علاوہ ازیں ایس بی ٹی ای کا 3یا 4سالہ ڈپلومہ اور 60 فیصد مارکس کے حامل طلبہ بھی اہل ہوں گے۔ داخلے کے لئے رجحان ٹیسٹ یکم نومبرکو ہوگا جبکہ حتمی انتخاب رجحان ٹیسٹ اور انٹر ویو کے بعد عمل میں آئے گا۔

مزید خبریں :