22 مئی ، 2012
یروشلم…ایک اسرائیلی انسانی حقوق کی تنظیم نے یہودی آبادکاروں کی جانب سے احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر فائرنگ کی ویڈیو ریلیز کر دی ہے۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کی موجودگی میں انتہا پسند یہودی آبادکاروں نے احتجاج کے دوران پتھراوٴ کرنے والے فلسطینیوں پر براہ راست فائرنگ کی جس سے کم از کم ایک فلسطینی زخمی ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے نمائندے کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات کے بارے میں ہم اکثر سناتے رہتے تھے لیکن کبھی اس کو دیکھنے کا موقع نہیں ملاتھا تاہم اس دفعہ ہم انسانی حقوق کے نمائندے کے شکرگزار ہیں جس نے ہمیں اِ س واقعے کا ثبوت مہیاکئے۔ویڈیو میں دِکھایا گیا ہے کہ کس طرح پہلے یہودی آبادکار نوجوانوں نے پہلے ایک فلسطینی گاوٴں پر حملہ کیا جس کے بعد مسلح یہودیوں نے ان پر فائرنگ کی، جس سے ایک فلسطینی زخمی ہوگیا۔سب سے زیادہ تکلیف دہ بات یہ ہے کہ یہ سب کچھ اسرائیلی فوجیوں کے سامنے ہورہا تھا اور وہ فائرنگ روکنے کیلئے کچھ نہیں کررہے تھے۔یہ واقعہ ہفتے کی سہ پہر فلسطینی قصبے اسیرا القبلیا کے باہر پیش آیا تھا۔