دنیا
12 اکتوبر ، 2015

البغدادی عراقی فضائیہ کے حملے میں بچ گئے،برطانوی میڈیا

البغدادی عراقی فضائیہ کے حملے میں بچ گئے،برطانوی میڈیا

لندن........عراق کے مغربی صوبے الانبار میں داعش کے ایک اجتماع پر عراقی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں متعدد کمانڈر ہلاک ہوگئے تاہم داعش کے خلیفہ ابوبکرالبغدادی اس حملے میں بچ گئے ۔

برطانوی میڈیا نے اسپتال ذرائع اور مقامی لوگوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ مرنے والوں میں ابوبکر بغدادی شامل نہیں ہیں۔عراقی فوج نے گزشتہ روز ایک بیان میں بتایا تھا کہ لڑاکا طیاروں نے شام کی سرحد کے نزدیک صوبہ الانبار کے ایک علاقے میں داعش کے خلیفہ ابوبکرالبغدادی کے قافلے کو نشانہ بنایا ہے۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ داعش کے لیڈر کے بارے میں فی الوقت کچھ معلوم نہیں کہ آیا وہ بمباری میں بچ گئے ہیں یا زخمی ہوگئے ہیں۔جس وقت قافلے پر بمباری کی گئیاس وقت وہ داعش کے کمانڈروں کے اجلاس میں شرکت کے لیے الکرابلہ کے علاقے کی جانب جارہے تھے۔

یاد رہے کہ 2015ء کے اوائل میں وزیراعظم حیدرالعبادی نے ایک انٹرویو میں ابوبکرالبغدادی کے شمال مغربی قصبے قائم میں ایک فضائی حملے میں زخمی ہونے کی اطلاع دی تھی اور ان کے زندہ بچ جانے کو ایک معجزہ قرار دیا تھا۔گذشتہ سال نومبر میںالبغدادی اتحادی ممالک کے فضائی حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :