دنیا
12 اکتوبر ، 2015

شام پردہشتگردوں کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے،روسی صدر

شام پردہشتگردوں کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے،روسی صدر

ماسکو........روسی صدرولاد میر پیوٹن نے شام میں روسی فوجی آپریشن کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد صدر بشار الاسد کی جائز حکومت کو مستحکم کرنا ہے۔

سرکاری ٹی وی چینل کو انٹرویو میں صدر پیوٹن نے کہا کہ شام میں فضائی کارروائی کا ایک اور مقصد شام میں سیاسی حل کے لیے ماحول سازگار بنا ہے۔انھوں نے اس بات کو رد کیا کہ روس شام میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے بجائے معتدل گروہوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

صدر پیوتن نے کہا کہ صدر بشار الاسد کے لیے روس کی حمایت کے بغیر خطرہ ہے کہ شام میں دہشت گرد گروہوں کا قبضہ ہو جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت بشار الاسد کی حکومت پر شدید دبا ہے اور عسکریت پسند دمشق کے بالکل قریب ہیں۔ دیگر ممالک بھی دہشت گردی کے خلاف ان کوششوں میں متحد ہوں۔

صدر پیوٹن نے کہا کہ روس شام میں ان علاقوں میں اپنی بری فوج تعینات نہیں کرے گا جہاں وہ داعش کے اہداف پر فضائی حملے کررہا ہے۔ہم زمینی کارروائیوں کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کررہے ہیں اور ہمارے شامی دوست اس بارے میں جانتے ہیں، شام میں بین المذاہب جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہتے،ہم ، سنی اور شیعہ گروپوں میں کوئی فرق نہیں کرتے۔

انھوں نے امریکا کی قیادت میں اتحاد یوں کی اس تنقید کو بھی مسترد کردیا ہے کہ روس شام میں فضائی حملوں سے قبل بروقت اور پیشگی اطلاع نہیں دے رہا ہے۔

مزید خبریں :