دنیا
12 اکتوبر ، 2015

رابن رافیل کے خلاف جاسوسی کاکوئی ثبوت نہ ملا،امریکی اخبار

 رابن رافیل کے خلاف  جاسوسی کاکوئی ثبوت نہ ملا،امریکی اخبار

واشنگٹن ........امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ ایف بی آئی کو سابق سفارتکار رابن رافیل کے خلاف پاکستان کیلئے جاسوسی کا کوئی ثبوت نہیں ملا، محکمہ انصاف نے ان کے خلاف جاسوسی کے الزامات ختم کرنے پر غور شروع کر دیا ۔

امریکی اخبارنیویارک ٹائمز کے مطابق امریکا کے محکمہ انصاف نے سابق سفارتکار رابن رافیل کے خلاف پاکستان کیلئے جاسوسی کے الزام کے تحت تحقیقات گزشتہ سال شروع کی تھی۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق پاکستانی رہنمائوں اور عہدیداروں سے ملاقاتوں کے بعد امریکی حکام کو شبہ ہوا تھا کہ رابن رافیل پاکستان کیلئے جاسوسی کر رہی تھیں۔

ایک سال کی مسلسل تحقیقات کے دوران ایف بی آئی نے رابن رافیل کا اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں دفتر سیل کیا۔ ان کے گھر کی تلاشی لی۔ ایف بی آئی کا خفیہ سرکاری دستاویزات کے علاوہ کچھ نہیں ملا۔

ایف بی آئی حکام نے اخبار کو بتایا کہ اب جبکہ رابن رافیل کے خلاف پاکستان کیلئے جاسوسی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ تو اس بات پر غور کیا جا رہا ہے کہ رابن رافیل کے خلاف سرکاری خفیہ معلومات گھر پر رکھنے کا مقدمہ قائم کیا جائے۔ یاد رہے کہ رابن رافیل کے سابق شوہر آرنلڈ رافیل اسلام آباد میں امریکہکے سفیر رہے تھےاور 17اگست 1988کو صدر ضیاالحق کے ہمراہ طیارے کے حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے۔

مزید خبریں :