22 مئی ، 2012
کراچی… انٹر بینک میں ڈالر تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 91 روپے 75 پیسے کی سطح پر فروخت ہوتے دیکھا گیا۔ فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں گراوٹ کاسلسلہ آج بھی جاری رہا اور دو روز کے دوران ڈالر کی قدر میں 75 پیسے سے زائد کااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 92 روپے 50 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔ ماہرین کے مطابق غیر ملکی ادائیگیوں کے دباوٴ اور بھڑتا ہوا تجارتی خسارہ ڈالر کی طلب میں اضافے کا باعث بن رہا جس کے باعث روپیہ کمزور ہو رہا ہے۔