13 اکتوبر ، 2015
کنساس........امریکی شہر کنساس میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے عمارت کا بڑا حصہ گر گیا۔ آگ بجھانے والے دو فائر فائٹرز بھی جان سے چلے گئے۔
کنساس کی رہائشی عمارت میں لگنے والی خوفناک آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے شعلوں نے عمارت کی بنیادوں کو کمزور کیا تو عمارت کا ایک حصہ گرگیا اور دھول اور دھوئیں کے بادل اٹھنے لگے۔
فائر فائٹر ززمین کے ساتھ ساتھ اسنارکلوں کے ذریعے بھی آگ بجھا رہے تھے کہ عمارت کا دوسرا حصہ بھی گرگیا جس سے 2 فائر فائٹر زخمی اور 2 ہلاک ہوگئے۔