پاکستان
14 اکتوبر ، 2015

خراب موسم کے باعث5بین الاقوامی پروازین لاہو رمیں اتارلی گئیں

خراب موسم کے باعث5بین الاقوامی پروازین لاہو رمیں اتارلی گئیں

لاہور .....خراب موسم کےباعث اسلام آباد اور پشاور جانے والی 5بین الاقوامی پراوزیں لاہور اتار لی گئیں۔ایئرپورٹ حکام کےمطابق اسلام آباد اور پشاور میں موسلا دھاربارش اور خراب موسم کےباعث 5بین الاقوامی پراوزوں کولاہور اتار لیا گیا ۔

ان پروازوں میں بیجنگ سےاسلام آباد جانےوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے855،ابوظہبی سےاسلام آبادجانےوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے231،ابوظہبی سےاسلام آبادجانےوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے262،غیرملکی ایئرلائن کی دوہا سےپشاور جانےوالی پرواز608اورغیرملکی ایئرلائن کی دوہا سےاسلام آباد جانےوالی پرواز616 شامل ہیں۔

مزید خبریں :