14 اکتوبر ، 2015
فیصل آباد......فیصل آبادمیں تیراب پینے والی خاتون بچہ کو جنم دینے کے بعد دم توڑ گئی ۔ ثمینہ بی بی نے تنگ دستی اوربجلی کا بل زیادہ آنے پر شوہر سے جھگڑے کے بعد تیزاب پی لیا تھا۔
ذرائع کے مطابق کوثر آباد میں بجلی کے زائد بل پر تیزاب پینے والی خاتون نے الائیڈ اسپتال میں جنم دیدیا ہےجبکہ وہ اس کے فورا ً بعد ہی انتقال کرگئیں۔
اسپتال انتظامیہ نے ثمینہ بی بی کے انتقال کی تصدیق کی ہے جبکہ ان کا کہنا ہے کہ اس کا نوزائدہ بچہ صحت مند ہے۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ خاتون کا شوہر 6ماہ سے بےروزگار تھا ،گھر میں غربت تھی اور بجلی کے زیادہ بل آنے کے باعث اس نے دلبرداشتہ ہوکر تیزاب پی لیا تھا۔